USGet the app
Entertainment

مشفق الرحمان کا ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ، آخری میچ کب کھیلیں گے؟

Aaj·
مشفق الرحمان کا ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ، آخری میچ کب کھیلیں گے؟

بنگلادیش کے سابق کپتان اور تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹر مشفق الرحیم نے ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا۔ وہ فروری 2027 میں انگلینڈ کے خلاف ڈھاکا میں اپنے کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گے، جس کے بعد طویل عرصے پر مشتمل ان کا ٹیسٹ کیریئر اختتام پذیر ہوجائے گا۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر تمیم اقبال نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مشفق الرحیم نے چند روز قبل انہیں اپنے فیصلے سے آگاہ کیا تھا۔ تمیم اقبال کے مطابق انہوں نے مشفق الرحیم سے کہا تھا کہ وہ خود پریس کانفرنس کرکے ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں، تاہم مشفق نے انہیں اس فیصلے کا اعلان کرنے کی درخواست کی۔

مشفق الرحیم 14 فروری 2027 سے ڈھاکا میں انگلینڈ کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں آخری مرتبہ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ وہ اس سے قبل ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔

مشفق الرحیم نے 2005 میں انگلینڈ کے تاریخی میدان لارڈز میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ وہ بنگلادیش کے واحد کرکٹر ہیں جنہوں نے 100 ٹیسٹ میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے نومبر 2025 میں آئرلینڈ کے خلاف یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔

وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 7 ہزار رنز بنانے والے بنگلادیش کے پہلے بیٹر بھی ہیں۔ مشفق الرحیم اب تک 108 ٹیسٹ میچز میں 38.80 کی اوسط سے 7 ہزار 62 رنز بنا چکے ہیں۔

ان کا ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین انفرادی اسکور 219 رنز ناٹ آؤٹ ہے، جو انہوں نے 2018 میں میرپور میں زمبابوے کے خلاف بنایا تھا۔ یہ اسکور طویل عرصے تک بنگلادیش کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کا ریکارڈ بھی رہا۔

مشفق الرحیم نے 2011 سے 2017 تک بنگلادیش کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کی اور 34 میچز میں کپتان کے فرائض انجام دیے، جن میں سے بنگلادیش نے 7 میچز میں کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے 2021 میں ٹی 20 انٹرنیشنل جب کہ 2025 میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر تمیم اقبال نے مشفق الرحیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ بنگلادیش کرکٹ کے بہترین سفیر اور نوجوان کرکٹرز کے لیے رول ماڈل رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بورڈ مشفق الرحیم کی خدمات کے اعتراف میں خصوصی تقریب منعقد کرے گا اور ان کے شاندار کیریئر کی یادوں کو تازہ کیا جائے گا۔

Read more at aaj.tv
Ad
0Like0Dislike0Comments0Shares

Comments 0

No comments yet. Be the first to share your view in the app.

Join the discussion: comments and votes are in the free Beloud app.